۔ (۱۰۱۶۵)۔ عَنْ حُذَیْفَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: کَانَ فِیْ لِسَانِیْ ذَرَبٌ عَلٰی اَھْلِیْ لَمْ اَعْدُہُ اِلٰی
غَیْرِھِمْ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: وَکَانَ ذٰلِکَ لَا یَعْدُوھُمْ اِلٰی غَیْرِھِمْ) فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لِلنَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اَیْنَ اَنْتَ مِنَ الْاِسْتِغْفَارِ؟ یَا حُذَیْفَۃُ! اِنِّیْ لَاَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ کُلَّ یَوْمٍ مِائَۃَ مَرَّۃٍ، وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ۔)) قَالَ: فَذَکَرْتُہُ لِاَبِیْ بُرْدَۃَ بْنِ اَبِیْ مُوْسٰی(یَعْنِیْ الْاَشْعَرِیَّ) فَحَدَّثَنِیْ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِنَّیْ لَاَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ کُلَّ یَوْمٍ وَلَیْلَۃٍ مِائَۃَ مَرَّۃٍ، وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۲۳۷۲۹)
۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میری زبان میں تیزی اور فساد تھا، لیکن اس کا تعلق صرف میرے گھر والوں سے تھا، ان سے آگے تجاوز نہیں کرتا تھا، جب میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس چیز کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حذیفہ! تو استغفار سے دور کیوں ہے؟ میں تو ہر روزاللہ تعالیٰ سے سو بار استغفار کرتا ہوں اور اس کی طرف توبہ کرتا ہوں۔ جب میں نے یہ بات ابو بردہ بن ابی موسی سے بیان کی تو انھوں نے مجھے سیدنا ابو موسی رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک میں ہر شب وروز میں سو بار اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور اس کی طرف توبہ کرتا ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(10165)