۔ (۱۰۲۱)۔ عَنْ أَبِیْ أُمَامَۃَؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((مَا مِنْ اِمْرَیئٍ مُسْلِمٍ تَحْضُرُہُ صَلَاۃٌ مَکْتُوْبَۃٌ فَیَقُوْمُ فَیَتَوَضَّأُ فَیُحْسِنُ الْوُضُوْئَ وَیُصَلِّیْ فَیُحْسِنُ الصَّلَاۃَ اِلَّا غَفَرَ اللّٰہُ لَہُ بِہَا مَاکَانَ بَیْنَہَا وَبَیْنَ الصَّلَاۃِ الَّتِیْ کَانَتْ قَبْلَہَا مِنْ ذُنُوْبِہِ، ثُمَّ یَحْضُرُ صَلَاۃً مَکْتُوْبَۃً فَیُصَلِّیْ فَیُحْسِنُ الصَّلٰوَۃَ اِلَّا غُفِرَ لَہُ مَا بَیْنَہَا وَبَیْنَ الصَّلٰوۃِ الَّتِیْ کَانَتْ قَبْلَہَا مِنْ ذُنُوْبِہِ، ثُمَّ یَحْضُرُ صَلَاۃً مَکْتُوْبَۃً فَیُصَلِّیْ فَیُحْسِنُ الصَّلٰوۃَ اِلَّا غُفِرَ لَہُ مَا بَیْنَہَا وَبَیْنَ الصَّلٰوۃِ الَّتِیْ کَانَتْ قَبْلَہَا مِنْ ذُنُوْبِہِ)) (مسند أحمد: ۲۲۵۹۲)
سیدنا ابو امامہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس مسلمان کے پاس فرضی نماز کا وقت ہو جاتا ہے، پس وہ کھڑا ہوتا ہے، وضو کرتا ہے اور اچھا وضو کرتا ہے، پھر وہ نماز پڑھتا ہے اور اچھی نماز پڑھتا ہے، اللہ تعالیٰ اس نماز کی وجہ سے اِس نماز اور اس سے پہلے والی نماز کے درمیان والے اس کے گناہ معاف کر دیتاہے، پھر اگلی فرضی نماز کا وقت ہو جاتا ہے، پس وہ نماز ادا کرتا ہے اور اچھی طرح نماز ادا کرتا ہے، اِس سے اُس کے اِس نماز اور اِس سے پہلے والی نماز کے درمیان کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں، بعد ازاں اگلی فرضی نماز کا وقت ہو جاتا ہے اور وہ نماز پڑھتا ہے اور اچھی نماز پڑھتا ہے، اِس سے اُس کے اِس نماز سے اِس سے پہلی والی نماز کے درمیان والے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(1021)