۔ (۱۰۱۷۶)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((کَفَّارَۃُ الذَّنْبِ النَّدَامَۃُ۔)) وَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَوْ لَمْ تُذْنِبُوْا لَجَائَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ بِقَوْمٍ یُذْنِبُوْنَ لِیَغْفِرَ لَھُمْ۔)) (مسند احمد: ۲۶۲۳)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: گناہ کا کفارہ ندامت ہے۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم گناہ نہیں کرو گے، تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم کو لے آئے گا، جو گناہ کرے گی اور اللہ تعالیٰ ان کو بخشے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10176)