۔ (۱۰۱۸۱)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ : ((وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہِ، اَوْ وَالَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ لَوْ اَخْطَاْتُمْ حَتّٰی تَمْلَاَ خَطَایَاکُمْ مَابَیْنَ السَّمَائِ وَالْاَرْضِ، ثُمَّ اسْتَغْفَرْتُمُ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ لَغَفَرَ لَکُمْ، وَالَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ، اَوْ وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہِ لَوْ لَمْ تُخْطِئُوْا لَجَائَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ بِقُوْمٍ یُخْطِئُوْنَ ثُمَّ یَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰہَ فَیَغْفِرُ لَھُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۳۵۲۷)
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی جان ہے! اگر تم گناہ کرتے رہو، یہاں تک کہ تمہارے گناہوں کی وجہ سے زمین و آسمان کا درمیانی خلا بھر جائے، پھر جب تم اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرو گے تو وہ تم کو بخش دے گا، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم لوگ گناہ نہیں کرو گے، تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگ پیدا کر دے گا، جو گناہ کریں اور پھر وہ اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کریں گے اور وہ ان کو معاف کرے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10181)