۔ (۱۰۱۸۳)۔ عَنْ اَبِیْ اَیُوْبَ الْاَنْصَارِیِّ رضی اللہ عنہ ، اَنَّہُ قَالَ حِیْنَ حَضَرَتْہُ الْوَفَاۃُ: قَدْ کُنْتُ
کَتَمْتُ عَنْکُمْ شَیْئًا سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ : ((لَوْ لَا اَنَّکُمْ تُذْنِبُوْنَ لَخَلَقَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی قَوْمًا یُذْنِبُوْنَ فَیَغْفِرُ لَھُمْ۔)) (مسند احمد: ۲۳۹۱۲)
۔ سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب ان کی وفات کا وقت آ پہنچا تو انھوں نے کہا: میں تم سے ایک حدیث چھپاتا تھا، جو میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم گناہ نہیں کرو گے، تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگ پیدا کرے گا، جو گناہ کریں گے اور پھر اللہ تعالیٰ ان کو بخشے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10183)