۔ (۱۰۱۸۷)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ کَتَبَ کِتَابًا بِیَدِہِ لِنَفْسِہِ قَبْلَ اَنْ یَخْلُقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ فَوَضَعَہُ تَحْتَ عَرْشِہِ، فِیْہِ رَحْمَتِیْ سَبَقَتْ غَضَبِیْ۔)) (مسند احمد: ۹۱۴۸)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کی تخلیق سے قبل اپنے ہاتھ سے اپنے نفس کے لیے ایک کتاب لکھی اور اس کو اپنے عرش کے نیچے رکھا، اس میں ہے: میری رحمت میرے غضب پر غالب آ گئی۔
Musnad Ahmad, Hadith(10187)