۔ (۱۰۲۳)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَؓ قَالَ: مَا ہَجَّرْتُ اِلَّا وَجَدْتُّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُصَلِّیْ، قَالَ: فَصَلّٰی ثُمَّ قَالَ: أَشْکَنْبْ دَرْدْ، قَالَ: قُلْتُ: لَا، قَالَ: ((قُمْ فَصَلِّ فَاِنَّ فِی الصَّلَاۃِ شِفَائً۔)) (مسند أحمد: ۹۰۵۴)
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں جب بھی نماز کے اول میں جاتا تھا کہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے پاتا تھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی اور پھر فرمایا: کیا تیرے پیٹ میں درد ہے؟ میں نے کہا: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر کھڑا ہو جا اور نماز پڑھ، کیونکہ نماز میں شفا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1023)