۔ (۱۰۱۹۱)۔ حَدَّثَنَا رَوْحٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَا حَدَّثَنَا عَوْفٌ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: بَلَغَنِیْ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: (( لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مِائَۃُ رَحْمَۃٍ، وَاِنَّہُ قَسَمَ رَحْمَۃً وَاحِدَۃً بَیْنَ اَھْلِ الْاَرْضِ فَوَسِعَتْھُمْ اِلٰی آجَالِھِمْ، وَذَخَرَ تِسْعَۃً وَتِسْعِیْنَ رَحْمَۃً لِاَوْلِیَائِہِ، وَاللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ قَابِضٌ تِلْکَ الرَّحْمَۃَ الَّتِیْ قَسَمَھَا بَیْنَ اَھْلَ الْاَرْضِ اِلَی التِّسْعَۃِ وَّالتِسْعِیْنَ فَیُکَمِّلُھَا مِائَۃَ رَحْمَۃٍ لِاَوْلِیَائِہیَوْمَ الْقِیَامَۃِ )) قَالَ مُحَمَّدٌ: فِیْ حَدِیْثِہِ وَحَدَّثَنِیْ
بِھٰذَا الْحَدِیْثِ مُحَمَّدُ بْنُ سِیْرِیْنَ وَخِلَاسٌ کِلَاھُمَا، عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِثْلُ ذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۱۰۶۸۰)
۔ حسن بصری کہتے ہیں: مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی سو رحمتیں ہیں، اس نے ایک رحمت کو اہل زمین کے مابین تقسیم کیا، وہ ان کے لیے ان کی موتوں تک پوری ہو گئی، اور ننانوے رحمتوں کو اپنے اولیاء کے لیے ذخیرہ کر رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ نے جس رحمت کو زمین والوںمیں تقسیم کیا ہے، وہ قیامت کے دن اس کو بھی واپس کر کے ننانوے کے ساتھ ملا کر سو پورا کر دے گا۔ محمد بن سیرین اور خلاس نے اس حدیث کو سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا بیان کیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10191)