۔ (۱۰۱۹۴)۔ عَنْ سَلْمَانَ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ خَلَقَ مِائَۃَ رَحْمَۃٍ فَمِنْھَا رَحْمَۃٌیَتَرَاحَمُ بِھَا الْخَلْقُ، فِبْھَا تَعْطِفُ الْوُحُوْشُ عَلٰی اَوْلَادِھَا، وَاَخَّرَ تِسْعَۃً وَّتِسْعِیْنَ اِلٰییَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۱۲۱)
۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے سو رحمتیں پیدا کی ہیں، ان میں ایک رحمت کا اثر ہے کہ مخلوقات ایک دوسرے سے محبت رکھتی ہیں، وحشی جانور اسی رحمت کی وجہ سے اپنی اولاد سے شفقت کرتے ہیں اور اس نے ننانوے رحمتیں قیامت کے دن تک مؤخر کر دی ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(10194)