۔ (۱۰۱۹۷)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ ) عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَیْسَ اَحَدٌ مِنْکُمْ یُنْجِیْہِ عَمَلُہُ۔)) قَالُوْا: وَلَا اَنْتَ؟ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((وَ لَا اَنَا، اِلَّا اَنْ یَتَغَمَّدَنِیْ رَبِّیْ مِنْہُ بِمَغْفِرَۃٍ وَرَحْمَۃٍ، وَ لَا اَنَا، اِلَّا اَنْ یَتَغَمَّدَنِیَ رَبِّیْ مِنْہُ بِمَغْفِرَۃٍ وَرَحْمَۃٍ مَرَّتَیْنِ اَوْ ثَلَاثًا۔)) (مسند احمد: ۷۲۰۲)
۔ (دوسری سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں کوئی بھی ایسا نہیں ہے، جس کو اس کا عمل نجات دلا سکے۔ لوگوں نے کہا: اور نہ آپ؟ اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اور نہ میں، الّا یہ کہ میرا ربّ مجھے اپنی طرف سے بخشش اور رحمت میں ڈھانپ لے، اور نہ میں، الّا یہ کہ میرا ربّ مجھے اپنی طرف سے بخشش اور رحمت میں ڈھانپ لے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو یا تین بارے ایسے ارشاد فرمایا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10197)