۔ (۱۰۱۹۹)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَنْ یَدْخُلَ الْجَنَّۃَ اَحَدٌ اِلَّا بِرَحْمَۃِ اللّٰہِ۔)) قُلْنَا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! وَلَا اَنْتَ؟ قَالَ: ((وَلَا اَنَا اِلَّا اَنْ یَتَغَمَّدَنِیَ اللّٰہُ بِرَحْمَتِہِ۔)) وَقَالَ بِیَدِہِ فَوْقَ رَاْسِہِ۔ (مسند احمد: ۱۱۵۰۶)
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی فرد جنت میں ہر گز داخل نہیں ہو گا، مگر اللہ تعالیٰ کی رحمت کے ساتھ۔ ہم نے کہا: اورآپ بھی نہیں؟ اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اور نہ میں، الّا یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت سے ڈھانپ لے۔ ساتھ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے سر کے اوپر اشارہ کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10199)