۔ (۱۰۲۰۳)۔ عَنْ عَمْرِوبْنِ مَالِکٍ الْجُنَبِیِّ، اَنَّ فَضَالَۃَ بْنَ عُبَادَۃَ وَعُبَادَۃَ بْنَ الصَّامِتِ حَدَّثَاہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِذَا کَانَ یَوْمُ الْقِیَامَۃِ وَفَرَغَ اللّٰہُ تَعَالٰی مِنْ قَضَائِ الْخَلْقِ فَیَبْقٰی رَجُلَانِ فَیُؤْمَرُ بِھِمَا اِلَی النَّارِ فَیَلْتَفِتُ اَحَدُھُمَا فَیَقُوْلُ الْجَبَّارُ تَعَالٰی: رُدُّوْہُ فَیَرُدُّوُنَہُ، قَالَ لَہُ : لِمَ اِلْتَفَتَّ؟ قَالَ: اِنْ کُنْتُ اَرْجُوْ اَنْ تُدْخِلَنِیَ الْجَنّۃَ قَالَ: فَیُؤْمَرُ لَہُ اِلَی الْجَنَّۃِ، فَیَقُوْلُ : لَقَدْ اَعْطَانِیَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ حَتّٰی اَنِّیْ لَوْ اَطْعَمْتُ اَھْلَ الْجَنّۃَ مَانَقَصَ ذٰلِکَ مَا عِنْدِیْ شَیْئًا ۔)) قَالَ: فَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِذَا ذَکَرَہُ یُرَی السُّرُوْرُ فِیْ وَجْھِہِ۔ (مسند احمد: ۲۳۱۷۹)
۔ سیدنا فضالہ بن عبادہ اور سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب قیامت کا دن ہو گا اور اللہ تعالیٰ مخلوق کے فیصلے سے فارغ ہو جائے گا، تو دو بندے ابھی تک باقی کھڑے ہوں گے، ان کے بارے میں جہنم کا حکم دیا جائے گا، جب ان میں سے ایک پلٹ کر دیکھے گا تو جبّار تعالیٰ کہے گا: اس کو واپس لاؤ، پس فرشتے اس کو واپس لائیں گے، اللہ تعالیٰ اس سے پوچھے گا: تو نے پلٹ کر کیوں دیکھا ہے؟ وہ کہے گا: مجھے تو یہ امید تھی کہ تو مجھے جنت میں داخل کرے گا، پس اس کے لیے جنت کا حکم دے دیا جائے گا، پھر وہ کہے گا: تحقیق اللہ تعالیٰ نے مجھے وہ کچھ عطا کر دیا ہے کہ اگر میں جنتیوں کو کھانا کھلا دوں، تو اس سے میرے پاس جو کچھ ہے، اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب یہ بات ذکر کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے پر سرور نظر آ رہا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10203)