۔ (۱۰۲۰۹)۔ عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: کُنَّا جُلُوْسًا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِالْبَطْحَائِ فَمَرَّتْ سَحَابَۃٌ فَقَالَ: رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((اَتَدْرُوْنَ مَا ھٰذَا؟)) قَالَ: قُلْنَا:
الْسَحَابُ، قَالَ: ((وَالْمُزْنُ)) قُلْنَا: وَ الْمُزْنُ، قَالَ: ((وَالْعَنَانُ۔)) قَالَ: فَسَکَتْنَا، فَقَالَ: ((ھَلْ تَدْرُوْنَ کَمْ بَیْنَ السَّمَائِ وَالْاَرْضِ؟)) قَالَ: قُلْنَا: اَللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ اَعْلَمُ، قَالَ: ((بَیْنَھُمَا مَسِیْرَۃُ خَمْسِ مِائَۃِ سَنَۃٍ، وَمِنْ کُلِّ سَمَائٍ اِلَی سَمَائٍ مَسِیْرَۃُ خَمْسِ مِائَۃِ سَنَۃٍ، وَکِثْفُ کُلِّ سَمَائٍ مَسِیْرَۃُ خَمْسِ مِائَۃِ سَنَۃٍ، وَفَوْقَ السَّمَائِ السَّابِعَۃِ بَحْرٌ بَیْنَ اَسْفَلِہِ وَاَعْلَاہُ کَمَا بَیْنَ السَّمَائِ وَالْاَرْضِ، ثُمَّ فَوْقَ ذٰلِکَ ثَمَانِیْۃُ اَوْعَالٍ بَیْنَ رُکَبِھِنَّ وَاَظْلَافِھِنِّ کَمَا بَیْنَ السَّمَائِ وَالْاَرْضِ ثُمَّ فَوْقَ ذٰلِکَ الْعَرْشُ بَیْنَ اَسْفَلِہِ وَاَعْلَاَہُ کَمَا بَیْنَ السَّمَائِ وَالْاَرْضِ وَاللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی فَوْقَ ذٰلِکَ، لَیْسَیَخْفٰی عَلَیْہِ مِنْ اَعْمَالِ بَنِیْ آدَمَ شَیْئٌ۔)) (مسند احمد: ۱۷۷۰)
۔ سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ وادیٔ بطحاء میں بیٹھے ہوئے تھے، وہاں سے ایک بدلی گزری، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے؟ ہم نے کہا: یہ بادل ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مُزْن بھی کہتے ہیں؟ ہم نے کہا:: جی مُزْن بھی کہتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو عَنَان بھی کہتے ہیں؟ ہم جواباً خاموش رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ آسمان اور زمین کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت جتنا فاصلہ ہے، اور ہر آسمان سے دوسرے آسمان تک پانچ سو برسوں کی مسافت ہے، جبکہ ہر آسمان کی موٹائی بھی پانچ سو برس ہے اور ساتویں آسمان پر ایک سمندر ہے، اس کی گہرائی اتنی ہی ہے، جتنا زمین سے آسمان تک کا فاصلہ ہے، اس کے اوپر پہاڑی بکرے کی شکل کے آٹھ فرشتے ہیں، ان کے کھر سے گھٹنے تک کی لمبائی اتنی ہے، جتنی زمین سے آسمان تک کی مسافت ہے، پھر اس کے اوپر عرش ہے، عرش کے اوپر والے اور نیچے والے حصے کے درمیان زمین و آسمان کی مسافت جتنا فاصلہ ہے، اس کے اوپر اللہ تعالیٰ ہے، لیکن اس پر بنو آدم کے اعمال میں سے کوئی عمل مخفی نہیں ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10209)