۔ (۱۰۲۱۰)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِذَا سَاَلْتُمُ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ فَسَلُوْہُ الْفِرْدَوْسَ، فَاِنَّہُ وَسْطُ الْجَنَّۃِ وَاَعْلَی الْجَنَّۃِ، وَفَوْقُ عَرْشُ الرَّحْمٰنِ عَزَّوَجَلَّ، وَمِنْہُ تَفَجَّرُ اَوْ تَتَفَجَّرُ اَنْھَارُ الْجَنَّۃِ۔))، (شَکَّ اَبُوْ عَامِرٍ اَحَدُ الرُّوَاۃِ)۔ (مسند احمد: ۸۴۰۰)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم اللہ تعالیٰ سے سوال کرو تو جنت الفردوس کا سوال کیا کرو، کیونکہ وہ جنت کا اعلی و افضل حصہ اور مقام ہے، اس کے اوپر رحمن کا عرش ہے، اسی سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(10210)