۔ (۱۰۲۲۵)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا تَسُبُّوْا الدَّھْرَ فَاِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ قَالَ: اِنَّ الدَّھْرَ الْاَیَّامُ وَاللِّیَالِی لِیْ، اَجَدِّدُھَا وَاُبْلِیْھا، وَآتِیْ بِمُلُوْکٍ بَعْدَ مُلُوْکٍ۔)) (مسند احمد: ۱۰۴۴۲)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: زمانے کو برا بھلا نہ کہا کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: بیشک زمانہ یعنی دن اور راتیں میرے لیے ہیں، میں ان میں جدت پیدا کرتا ہوں اور ان کو بوسیدہ کرتا ہوں اور میں بادشاہوں کے بعد بادشاہوں کو لاتا ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(10225)