۔ (۱۰۲۳۰)۔ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ یَعْلٰی، عَنْ اَبِیْہِ رضی اللہ عنہ ، اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اَلْبَحْرُھُوَ جَھَنَّمُ۔)) قَالُوْا لِیَعْلٰی: فَقَالَ: اَلا تَرَوْنَ اَنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَقُوْلُ: {نَارًا اَحَاطَ بِھِمْ
سُرَادِقُھَا} قَالَ: لَا، وَالَّذِیْ نَفْسُ یَعْلٰی بِیَدِہِ لَا اَدْخُلُھَا اَبَدًا حَتّٰی اُعْرَضَ عَلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ، وَلَا یُصِیْبُنِیْ مِنْھَا قَطَرَۃٌ حَتّٰی اَلْقَی اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ۔ (مسند احمد: ۱۸۱۲۴)
۔ سیدنایعلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سمندر جہنم ہی ہے۔ لوگوں نے سیدنایعلی رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ظالموں کے لیے ہم نے وہ آگ تیار کر رکھی ہے، جس کی قناتیں انہیں گھیر لیں گی۔ (سورۂ کہف: ۲۹) انھوں نے کہا: نہیں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میںیعلی کی جان ہے! میں اس میں کبھی بھی داخل نہیں ہوں گا، یہاں تک کہ مجھے اللہ تعالیٰ پر پیش کیا جائے اور اس کا ایک قطرہ مجھ تک نہیں پہنچ سکتا، یہاں تک کہ میں اللہ تعالیٰ سے جا ملوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(10230)