۔ (۱۰۲۳۲)۔ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا ، فِیْ صِفَۃِ صَلَاۃِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ کُسُوْفِ الشَّمْسِ قَالَتْ: فَانْصَرَفَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَ قَدْ تَجَلَّتِ الشَّمْسُ، فَخَطَبَ النَّاسَ فَحَمِدَ اللّٰہَ وَاثَنْیٰ عَلَیْہِ، ثُمَّ قَالَ: ((اِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ مِنْ آیَاتِ اللّٰہِ، وَ اِنَّھُمْا لَا یَخْسِفَانِ لِمُوْتِ
اَحَدٍ وَلَا لِحَیَاتِہِ، فَاِذَا رَاَیْتُمُوْھُمَا فَکَبِّرُوْا وَادْعُوْا اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ، وَصَلُّوْا، وَتَصَدَّقُوْا۔)) الحدیث (مسند احمد: ۲۵۸۲۶)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کسوف کی کیفیت بیان کرتی ہوئی کہتی ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو سورج صاف ہو چکا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیا، حمدو ثنا بیان کی اور پھر فرمایا: بیشک سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں، ان کو نہ کسی کی موت کی وجہ سے گرہن لگتا ہے اور نہ کسی کی زندگی کی وجہ سے، پس جب تم ان کو دیکھو تو اللہ تعالیٰ کی بڑائی بیان کرو، اللہ تعالیٰ کو پکارو، نماز پڑھو اور صدقہ کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(10232)