۔ (۱۰۲۳۴)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: رَاٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الشَّمْسَ حِیْنَ غَرَبَتْ فَقَالَ: ((فِیْ نَارِ اللّٰہِ الْحَامِیَۃِ، لَوْ لَا مَا یَزَعُھَا مِنْ اَمْرِ اللّٰہِ لَاَھْلَکَتْ مَا عَلَی الْاَرْضِ۔)) (مسند احمد: ۶۹۳۴)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورج کو غروب ہوتے ہوئے دیکھا اور فرمایا: اللہ تعالیٰ کی دہکتی ہوئی آگ میں غروب ہوا ہے، اگر اللہ تعالیٰ کے حکم نے اس کو نہ روکا ہوا ہوتا تو اس نے زمین پر موجودتمام چیزوں کو ہلاک کر دینا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10234)