۔ (۱۰۲۳۶)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَاطَلَعَ الْنَجْمُ صَبَاحًا قَطُّ، وَبِقَوْمٍ عَاھَۃٌ اِلَّا رُفِعَتْ اَوْ خَفَّتْ۔)) (مسند احمد: ۹۰۲۷)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب صبح کے وقت (ثریا) ستارہ طلوع ہوتا ہے اور اس وقت جو قوم جس بیماری میں مبتلا ہوتی ہے تو وہ بیمارییا تو سرے سے ختم ہو جاتی ہے، یا اس میں تخفیف کر دی جاتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10236)