۔ (۱۰۲۴۴)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((قَالَ رَبُّکُمْ عَزَّوَجَلَّ: لَوْ اَنَّ عِبَادِیْ اَطَاعُوْنِیْ لَاَسْقَیْتُھُمُ الْمَطْرَ بِاللَّیْلِ وَ اَطْلَعْتُ عَلَیْھِمُ الشَّمْسَ بِالنَّھَارِ، وَ لَمَا اَسَمَعْتُھُمْ صَوْتَ الرَّعْدِ۔ وَق۔الَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِنّ۔ حُسْنُ الظَّنِّ بِاللّٰہِ مِنْ حُسَنِ عِبَادَۃِ اللّٰہِ۔)) (مسند احمد: ۸۶۹۳)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارے ربّ نے کہا: اگرمیرے بندے میری اطاعت کریں تو میں ان پر رات کو بارش نازل کروں گا، دن کو سورج نکال دوں گا اور میں ان کو گرج کی آواز تک نہیں سناؤں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزید فرمایا: اللہ تعالیٰ کے بارے میں اچھا گمان رکھنا، اس کی اچھی عبادت میں سے ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10244)