۔ (۱۰۲۴۵)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا تَسُبُّوْا الرِّیْحَ فَاِنَّھَا تَجِیْئُ بِالرَّحْمَۃِ وَالْعَذَابِ، وَلٰکِنْ سَلُوْا اللّٰہَ خَیْرَھَا، وَتَعَوَّذُوْا بِہٖمِنْشَرِّھَا۔)) (مسنداحمد: ۹۶۲۷)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہوا کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہیہ رحمت کو بھی لاتی ہے اور عذاب کو بھی، تم اللہ تعالیٰ سے اس کی خیر کا سوال کیا کرو اور اس کے شرّ سے پناہ طلب کیا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(10245)