۔ (۱۰۲۴۹)۔ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا ، قَالَتْ: مَا رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَاٰی غَیْمًا اِلَّا رَاَیْتُ فِیْ وَجْھِہِ الْھَیْجَ فَاِذَا اَمْطَرَتْ سَکَنَ۔ (مسند احمد: ۲۴۹۷۸)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بادل نظر آتا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے میں خوف اور گھبراہٹ کے آثار دیکھتی، جب وہ بارش برساتا تو تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سکون میں آتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10249)