۔ (۱۰۲۵۲)۔ عَنْ مُعَاوِیَۃَ اللَّیْثِیِّ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یَکُوْنُ النَّاسُ مُجْدِبِیْنَ فَیَنْزِلُ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی عَلَیْھِمْ رِزْقًا مِنْ رِزْقِہِ فَیُصْبِحُوْنَ مُشْرِکِیْنَ۔)) فَقِیْلَ لَہُ: وَکَیْفَ ذَاکَ؟ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِِ! قَالَ: ((یَقُوْلُوْنَ:
مُطِرْنَا بِنَوْئِ کَذَا۔)) (مسند احمد: ۱۵۶۲۲)
۔ سیدنا معاویہ لیثی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب لوگ قحط زدہ ہو جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ (بارش کی صورت میں) اپنا رزق نازل کرتا ہے تو وہ مشرک بن جاتے ہیں۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ کیسے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگ کہتے ہیں کہ فلاں ستارے کی وجہ سے بارش ہوئی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10252)