۔ (۱۰۲۵۷)۔ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا ، قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((خُلِقَتِ الْمَلَائِکَۃُ مِنْ نُوْرٍ، وَخُلِقَتِ الْجَانُّ مِنْ مَارِجٍ مِنْ نَارٍ، وَخُلِقَ آدَمُ عَلَیْہِ السَّلَامُ مِمَّا وُصِفَ لَکُمْ۔)) (مسند احمد: ۲۵۷۰۹)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: فرشتوں کو نور سے اور جنوں کو آگ کے دہکتے ہوئے شعلے سے پیدا کیا اور آدم علیہ السلام کو اس چیز سے پیدا کیا، جس کو تمہارے لیے واضح کیا جا چکا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10257)