۔ (۱۰۳)۔عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((أَجِلُّوْا اللّٰہَ یَغْفِرْلَکُمْ۔)) قَالَ ابْنُ ثَوْبَانَ (أَحَدُ الرُّوَاۃِ) یَعْنِی أَسْلِمُوْا۔ (مسند أحمد: ۲۲۰۷۷)
سیدنا ابو الدرداء ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی تعظیم کرو، وہ تم کو بخش دے گا۔ ابن ثوبان راوی نے کہا: اس کا معنی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لیے مطیع ہو جاؤ۔
Musnad Ahmad, Hadith(103)