۔ (۱۰۲۶۴)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنَّہُ قَالَ لِجِبْرِیْلَ عَلَیْہِ السَّلَامُ: ((مَالِیْ لَمْ اَرَ مِیْکَائِیْلُ ضَاحِکًا قَطُّ؟)) قَالَ: مَا ضَحِکَ مِیْکَائِیْلُ مُنْذُ خُلِقَتِ النَّارُ۔ (مسند احمد: ۱۳۳۷۶)
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبریل علیہ السلام سے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ میں نے میکائیل کو کبھی بھی ہنستے ہوئے نہیں دیکھا؟ انھوں نے کہا: اس وقت سے میکائیل نہیںہنسے، جب سے جہنم کی آگ کو پیدا کیا گیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10264)