۔ (۱۰۲۷۶)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِنَّ الشَّیْطَانَ قَدْ اَیَسَ اَنْ یُعْبَدَ بِاَرْضِکُمْ ھٰذِہِ، وَ لٰکِنَّہُ قَدْ رَضِیَ مِنْکُمْ بِمَا تَحْقِرُوْنَ۔)) (مسند احمد: ۸۷۹۶)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: شیطان اس بات سے ناامید ہو چکا ہے کہ تمھاری (جزیزۂ عرب کی) سرزمین میں اس کی عبادت کی جائے، لیکن وہ تم سے ایسے (گناہ کروا کے) راضی ہو جائے گا، جنھیں تم حقیر سمجھتے ہو ۔
Musnad Ahmad, Hadith(10276)