۔ (۱۰۲۷۷)۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، و قَالَ ابْنُ نُمَیْرٍ فِیْ حَدِیْثِہِ: سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِنَّ الشَّیْطَانَ قَدْ اَیِسَ اَنْ یَعْبُدَہُ الْمُصَلُّوْنَ، وَلٰکِنْ فِیْ التَّحْرِیْشِ بَیْنَھُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۴۴۱۹)
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک شیطان اس بات سے نا امید ہو چکا ہے کہ جزیرۂ عرب میں نمازی(یعنی مسلمان) اس کی عبادت کریں، لیکن وہ انھیں (لڑائی، جھگڑے اور جنگ و جدل کے) فساد پر آمادہ کرتا رہے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10277)