۔ (۱۰۳۳)۔عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَؓ قَالَتْ: کَانَ مِنْ آخِرِ وَصِیَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((اَلصَّلٰوۃَ الصَّّلٰوۃَ وَمَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ۔)) حَتّٰی
جَعَلَ نَبِیُّ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُلَجْلِجُہَا فِیْ صَدْرِہِ وَمَا یَفِیْضُ بِہَا لِسَانُہُ۔ (مسند أحمد: ۲۷۰۱۶)
سیدہ ام سلمہ ؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آخری وصیت کے یہ الفاظ تھے: نماز کو لازم پکڑنا، نماز کو لازم پکڑنا اور اپنے غلاموں کے ساتھ احسان کرنا۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان الفاظ کو سینے میں دوہرانا شروع کر دیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان کو اظہار کرنے کی طاقت نہیں رہی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(1033)