۔ (۱۰۳۸۴)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((بَیْنَا رَجُلٌ یَمْشِیْ بَیْنَ بُرْدَیْنِ مُخْتَالًا خَسَفَ اللّٰہُ بِہٖالْاَرْضَ،فَھُوَیَتَجَلْجَلُ فِیْھَا اِلٰییَوْمِ الْقِیَامَۃِ)) (مسند احمد: ۱۱۳۷۳)
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی دو چادریں زیب ِ تن کر کے تکبر سے چل رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو زمین میں دھنسا دیا اور وہ قیامت کے دن تک زمین میں دھنستا چلا جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10384)