۔ (۱۰۳۸۵)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: حَدَّثَنِیْ الصَّادِقُ الْمَصْدُوْقُ خَلَیْلِیْ اَبُوْ الْقَاسِمِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((بَیْنَمَا رَجُلٌ مِمَّنْ کَانَ قَبْلَکُمْ یَتَبَخْتَرُ بَیْنَ بُرْدَیْنِ فَغَضِبَ اللّٰہُ عَلَیْہِ، فَاَمَرَ الْاَرْضَ فَبَلَعَتْہُ، فَوَ الَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہِ اِنَّہُ لَیَتَجَلْجَلُ اِلٰییَوْمِ الْقِیَامَۃِ)) (مسند احمد: ۱۰۴۵۹)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میرے صادق و مصدوق خلیل ابو القاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے والے لوگوں میں ایک آدمی تھا، وہ دو چادریں زیب ِ تن کر کے اترا کے چل رہا تھا، اس وجہ سے اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہوا اور اس نے زمین کو حکم دیا، پس وہ اس کو نگل گئی، پس اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! وہ قیامت کے دن تک دھنستا رہے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10385)