۔ (۱۰۳۸۶)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنَّہُ ذَکَرَ الصَّلَاۃَیَوْمًا فَقَالَ: ((مَنْ حَافَظَ عَلَیْھَا کَانَتْ لَہُ نُوْرًا وَ بُرْھَانًا وَ نَجَاۃًیَوْمَ الْقِیَامَۃِ، وَ مَنْ لَمْ یُحَافِظْ عَلَیْھَا لَمْ یَکُنْلَہُ نُوْرٌ وَ لَا بُرْھَانٌ، وَ کَانَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مَعَ قَارُوْنَ، وَ فِرْعَوْنَ،وَ ھَامَانَ، وَ اُبَیِّ بْنِ خَلَفٍ۔)) (مسند احمد: ۶۵۷۶)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: جس نے اس نماز کی محافظت کی تو یہ اس کے لیے قیامت کے دن نور، دلیل اور نجات ہو گی اور جس نے اس کی محافظت نہیں کی،یہ ا س کے حق میں نور ہو گی نہ دلیل اور ایسا شخص قارون، فرعون، ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہو گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10386)