۔ (۱۰۴۱۹)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ ) یَبْلُغُ بِہٖالنَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یُوْشِکُ اَنْ یَنْزِلَ فِیْکُمُ ابْنُ مَرْیَمَ حَکَمًا مُقْسِطًا (وَ فِیْ لَفْظٍ حَکَمًا عَادِلًا وَ اِمِامًا مُقْسِطًا) یَکْسِرُ الصَّلِیْبَ، وَ یَقْتُلُ الْخِنْزِیْرَ، وَ یَضَعُ الْجِزْیَۃَ، وَ یَفِیْضُ الْمَالُ حَتّٰی لَا یَقْبَلَہُ اَحَدٌ۔))(مسند احمد: ۷۲۶۷)
۔ (دوسری سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے کہ عیسی بن مریم علیہ السلام منصف فیصل بن کر تمہارے اندر نازل ہوں، وہ صلیت کو توڑ دیں گے، خنزیر کو قتل کر دیں گے، جزیہ ختم کر دیں گے اور مال اس قدر پھیل جائے گا کہ کوئی بھی اس کو قبول نہیں کرے گا۔ کتب ِ احادیث میں عیسی علیہ السلام کے نزول، نزول کے وقت اوران کے عہد کی خصوصیات کی کافی تفصیل بیان کی گئی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10419)