۔ (۱۰۴۶)۔عَنْ حُمَیْدٍ قَالَ: سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ: ھَلِ اتَّخَذَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خَاتَمًا؟ قَالَ: نَعَمْ، أَخَّرَ لَیْلَۃً صَلَاۃَ الْعِشَائِ الْآخِرَۃِ اِلَی شَطْرِ اللَّیْلِ، فَلَمَّا صَلّٰی أَقْبَلَ عَلَیْنَا بِوَجْہِہِ فَقَالَ: ((النَّاسُ قَدْ صَلَّوْا وَقَامُوْا وَلَمْ تَزَالُوْا فِیْ صَلَاۃٍ مَا انْتَظَرْتُمُوْہَا۔)) قَالَ أَنَسٌ: کَأَنِّیْ أَنْظُرُ الْآنَ اِلَی وَبِیْصِ خَاتَمِہِ۔ (مسند أحمد: ۱۲۹۱۱)
حُمَید کہتے ہیں: سیدنا انس بن مالک ؓ سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوٹھی پہنی تھی؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رات کو نمازِ عشا کو نصف رات تک مؤخر کر دیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھا چکے تو ہم صحابہ پر متوجہ ہوئے اور فرمایا: (دوسری مسجدوں والے) لوگ یہ نماز پڑھ کر سو چکے ہیں، لیکن تم جب تک اس نماز کے انتظار میں رہے، نماز میں ہی رہے۔ سیدنا انس ؓ نے کہا: گویا کہ میں اب بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی کی چمک کی طرف دیکھ رہا ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(1046)