۔ (۱۰۴۲۶)۔ حَدَّثَنَا ھَاشِمٌ، ثَنَا شُعْبَۃُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ قَالَ: سَمِعْتُ کُرْدُوْسَ بْنَ قَیْسٍ، وَ کَانَ قَاصَّ الْعَامَّۃِ
بِالْکُوْفَۃِ قَالَ: اَخْبَرَنِیْ رَجُلٌ مِنْ اَصْحَابِ بَدْرٍ اَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((لَاَنْ اَقْعُدَ فِیْ مِثْلِ ھٰذَا الْمَجْلِسِ اَحَبُّ اِلَیَّ مِنْ اَنْ اُعْتِقَ اَرْبَعَ رِقَابٍ۔)) قَالَ شُعْبَۃُ: فَقُلْتُ: اَیُّ مَجْلِسٍ تَعْنِیْ؟ قَالَ: کَانَ قَاصًّا۔ (مسند احمد: ۱۵۹۹۵)
۔ کردوس بن قیس، جو کہ کوفہ میں عام لوگوں کو وعظ و نصیحت کرنے والے تھے، سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: اصحاب ِ بدر میں سے ایک صحابی نے مجھے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس قسم کی مجلس میں بیٹھنا مجھے چار غلاموں کو آزاد کرنے سے زیادہ پسند ہے۔ امام شعبہ کہتے ہیں: میں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مراد کون سی مجلس ہے؟ اس نے کہا: وعظ و نصیحت والی مجلس۔
Musnad Ahmad, Hadith(10426)