۔ (۱۰۴۴۸)۔ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِبْنُ جُدْعَانَ کَانَ فِی الْجَاھِلِیَّۃِیَصِلُ الرَّحِمَ وَیُطْعِمُ الْمَسَاکِیْنَ فَھَلْ ذَاکَ نَافِعُہُ؟ قَالَ: ((لَا، یَاعَائِشَۃُ! إِنَّہُ لَمْ یَقُلْیَوْمًا رَبِّ اغْفِرْ لِیْ خَطِیْئَتِیْیَوْمَ الدِّیْنِ۔)) (مسند احمد: ۲۵۱۲۸)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میںنے کہا: اے اللہ کے رسول! ابن جدعان دورِ جاہلیت میں صلہ رحمی کرتا تھا اور مساکین کو کھانا کھلاتا تھا، آیایہ نیکیاں اس کے لئے نفع مند ثابت ہوں گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، عائشہ! اس نے ایک دن بھییہ نہیں کہا تھا: اے میرے رب! روزِ قیامت میرے گناہوں کو بخش دینا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10448)