۔ (۱۰۴۵۸)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ شَقِیْقٍ عَنْ مَیْسَرَۃَ الْفَجْرِ قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَتّٰی کُنْتَ (وَفِیْ لَفْظٍ: جَعَلْتَ) نَبِیًّا؟ قَالَ: ((وَآدَمُ عَلَیْہِ السَّلَامُ بَیْنَ الرُّوْحِ وَالْجَسَدِ۔)) (مسند احمد: ۲۰۸۷۲)
۔ سیدنا میسرہ فجر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کو کب نبی بنایا گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں اس وقت نبی بنا دیا گیا تھا کہ ابھی تک آدم علیہ السلام روح اور جسم کے درمیان تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10458)