۔ (۱۰۴۶۶)۔ عَنْ أَبِیْ أُمَامَۃَ قَالَ: قُلْتُ: یَانَبِیَّ اللّٰہِ! مَا کَانَ أَوَّلُ بَدْئِ أَمْرِکَ؟ قَالَ: ((دَعْوَۃُ أَبِیْ إِبْرَاھِیْمَ،وَبُشْرٰی عِیْسٰی، وَرَأَتْ أُمِّیْ نُورًا أَضَائَ تْ مِنْھَا قُصُوْرُ الشَّامِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۶۱۶)
۔ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے نبی! آپ کے معاملے کی ابتدا کیا تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے باپ ابراہیم علیہ السلام کی دعا، عیسی علیہ السلام کی بشارت اور میری ماں نے ایک نور دیکھا، جس نے شام کے محلات روشن کر دیئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10466)