۔ (۱۰۴۷۱)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ قَالَ: کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نَجْتَنِی الْکَبَاثَ فَقَالَ: ((عَلَیْکُمْ بِالْأَسْوَدِ مِنْہُ فَاِنَّہُ أَطْیَبُہُ)) قَالَ: قُلْنَا: وَکُنْتَ تَرْعَی الْغَنَمَ؟ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((نَعَمْ وَھَلْ مِنْ نَبِیٍّ إِلَّا قَدْ رَعَا ھَا۔)) (مسند احمد: ۱۴۵۵۱)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اراک پودے کا پھل چن رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:کالے رنگ والا چنو، پس بیشک وہ بڑا اچھا ہوتا ہے۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ بھی بکریاں چراتے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں، بلکہ ہر نبی نے بکریاں چرائی ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(10471)