۔ (۱۰۵۲)۔عَنْ حَنْظَلَۃَ الْکَاتِبِؓ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ حَافَظَ عَلَی الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ رُکُوْعِہِنَّ وَسُجُوْدِہِنَّ وَمَوَاقِیْتِہِنَّ وَعَلِمَ أَنَّہَا حَقٌ مِنْ عِنْدِاللّٰہِ دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔)) أَوْ قَالَ: ((وَجَبَتْ لَہُ الْجَنَّۃُ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: یَرَاہَا حَقًّا لِلّٰہِ حُرِّمَ عَلَی النَّارِ۔)) (مسند أحمد: ۱۸۵۳۵)
سیدنا حنظلہ کاتب ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے پانچ نمازوں کے رکوع، سجود اور اوقات کی اچھی طرح حفاظت کی اور یہ جان لیا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حق ہیں، وہ جنت میں داخل ہو گا۔ ایک روایت میں ہے: اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی۔ اور ایک روایت میں ہے: وہ ان نمازوں کو اللہ تعالیٰ کا حق سمجھتا ہے، تو وہ آگ پر حرام ہو جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1052)