۔ (۱۰۴۹۱)۔ عَنْہُ اَیْضًا قَالَ: أَقَامَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِمَکَّۃَ خَمْسَ عَشَرَۃَ سَنَۃً، سَبْعَ سِنِیْنَیَرَی الضَّوْئَ وَیَسْمَعُ الصَّوْتَ، وَثَمَانِیَ سِنِیْنَیُوْحٰی اِلِیْہِ، وَأَقَامَ بِالْمَدِیْنَۃِ عَشَرَ سِنِیْنَ۔ (مسند احمد: ۲۵۲۳)
۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں پندرہ برس ٹھہرے، ان میں سات سال تک تو روشنی دیکھتے اور آواز سنتے تھے اور آٹھ سالوں میں وحی نازل ہوتی رہی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ میں دس سال تک مقیم رہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10491)