۔ (۱۰۴۹۵)۔ عَنْ عَائِشَۃَ اَنَّ جِبْرِیْلَ عَلَیْہِ السَّلَامُ اَتَی النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلٰی بِرْذُوْنٍ وَعَلَیْہِ عِمَامَۃٌ طَرَفُھَا بَیْنَ کَتِفَیْہِ، فَسَأَلْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((رَأَیْتِہِ؟ ذٰلِکَ جِبْرِیْلُ عَلَیْہِ السَّلَامُ۔)) (مسند احمد: ۲۵۶۶۹)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جبریل علیہ السلام ترکی گھوڑے پر سوار ہو کر نبی کریم کے پاس آئے، انھوں نے پگڑی باندھی ہوئی تھی اور اس کا کنارہ ان کے کندھوں کے درمیان تھا، جب میں نے ان کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے دیکھ لیا ہے اس کو؟ یہ جبریل علیہ السلام تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10495)