۔ (۱۰۵۴)۔عَنْ أُمِّ فَرْوَۃَؓ وَکَانَتْ قَدْ
بَایَعَتْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَتْ: سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْ أَفْضَلِ الْعَمَلِ، فَقَالَ: ((اَلصَّلَاۃُ لِأَوَّلِ وَقْتِہَا۔)) (مسند أحمد: ۲۷۶۴۵)
سیدہ ام فروہ ؓ، جنھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی تھی، کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے افضل عمل کے بارے میں سوال کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نمازکو اس کے اول وقت میں ادا کرنا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1054)