Blog
Books



۔ (۱۰۵۰۹)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْبَیْلَمَانِیِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَۃَ السُّلَمِیِّ، قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! مَنْ مَعَکَ عَلٰی ھٰذَا الْأَمْرِ؟ قَالَ: ((حُرٌّ وَعَبْدٌ)) وَمَعَہُ اَبُوْبَکْرٍ وَبِلَالٌ، ثُمَّّ قَالَ لَہُ: ((اِرْجِعْ اِلٰی قَوْمِکَ حَتّٰییُمَکِّنَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ لِرَسُوْلِہِ۔)) قَالَ: وَکاَنَ عَمْرُو بْنُ عَبَسَۃَیَقُوْلُ: لَقَدْ رَأَیْتُنِیْ وَاِنِّیْ لَرُبُعُ الْاِسْلَامِ۔ (مسند احمد: ۱۷۱۵۳)
۔ سیدنا عمرو بن عبسہ سلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس دین پر آپ کے ساتھ کون ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک آزاد اور ایک غلام۔ اس وقت سیدنا ابو بکر اور سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عمرو بن عبسہ سے فرمایا: تم اپنیقوم کی طرف لوٹ جاؤ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول کو قوی کر دے۔ سیدنا عمرو بن عبسہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہا کرتے تھے: میں نے اپنے آپ کو اسلام کا چوتھائی حصہ دیکھا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10509)
Background
Arabic

Urdu

English