۔ (۱۰۵۵)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ)۔ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ عَنْ جَدَّتِہِ أُمِّ فَرْوَۃَ وَکَانَتْ مِمَّنْ بَایَعَ أَنَّہَا سَمِعْتْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَذْکُرُ الْأَعْمَالَ فَقَالَ: ((اِنَّ أَحَبَّ الْعَمَلِ اِلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تَعْجِیْلُ الصَّلَاۃِ لِأَوَّلِ وَقْتِہَا۔)) (مسند أحمد: ۲۷۶۴۶)
۔ (تیسری سند) سیدہ ام فروہؓ، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کرنے والوں میں سے تھیں، کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اعمال کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ کو سب سے محبوب عمل یہ ہے کہ نماز کو اس کے پہلے وقت میں معجل کر کے ادا کیا جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1055)