۔ (۱۰۵۳۳)۔ عَنْ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: انْشَقَّ الْقَمَرُ عَلٰی عَھْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَصَارَ فِرْقَتَیْنِ فِرْقَۃً عَلٰی ھٰذَا الْجَبَلِ وَفِرْقَۃً عَلٰی ھٰذَا الْجَبَلِ، فَقَالُوْا: سَحَرَنَا مُحَمَّدٌ،
فَقَالُوْا: اِنْ کَانَ سَحَرَنَا فَاِنَّہُ لَا یَسْتَطِیْعُ أَنْ یَسْحَرَ النَّاسَ کُلَّھُمْ۔ (مسند احمد: ۱۶۸۷۱)
۔ سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ عہد نبوی میں چاند دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا، ایک ٹکڑا اس پہاڑ پر اور ایک ٹکڑا اس پہاڑ پر نظر آ رہا تھا، کافروں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے ہم پر جادو کر دیا، لیکن بعض لوگوں نے کہا: اگر ہم پر جادو کر دیا ہے تو اس کو اتنی طاقت تو نہیں ہے کہ سب لوگوں پر جادو کر دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10533)