۔ (۱۰۵۳۸)۔ عَنْہُ اَیْضًا قَالَ: کَانَ عَلَی الْکَعْبَۃِ أَصْنَامٌ فَذَھَبْتُ لِأَحْمِلَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَلَمْ اَسْتَطِعْ، فَحَمَلَنِیْ فَجَعَلْتُ أَقْطَعُھَا وَلَوْ شِئْتُ لَنِلْتُ السَّمَائَ۔ (مسند احمد: ۱۳۰۲)
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے، وہ کہتے ہیں: کعبہ پر بت تھے، پہلے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اٹھانا چاہا تو مجھ میں اتنی طاقت نہیں تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اٹھایا اور میں نے ان کو توڑ دیا، اگر میں چاہتا تو آسمان کو چھو لیتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10538)