۔ (۱۰۵۷)۔ عَنْ أَبِیْ وَائِلٍ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍؓ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذَاتَ لَیْلَۃٍ فَلَمْ یَزَلْ قَائِمًا حَتَّی ہَمَمْتُ بِأَمْرٍ سَوْئٍ، قُلْنَا: وَمَا ہَمَمْتَ بِہِ؟ قَالَ: ہَمَمْتُ أَنْ أَجْلِسَ وَأَدَعَہُ۔ (مسند أحمد: ۴۱۹۹)
سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک رات کو نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اتنا لمبا قیام کیا کہ میں نے بری چیز کا ارادہ کر لیا۔ ہم نے کہا: تم نے کون سی بری چیز کا ارادہ کیا تھا؟ انھوں نے کہا: میں نے ارادہ کیا کہ میں بیٹھ جاؤں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چھوڑ دوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(1057)