۔ (۱۰۵۴۷)۔ (مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ نَاجِیَۃَ بْنِ کَعْبٍ یُحَدِّثُ عَنْ عَلَیٍّ اَنَّہُ اَتَی النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: اِنَّ أَبَا طَالِبٍ مَاتَ، فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اذْھَبْ فَوَارِہِ۔)) فَقَالَ: اِنَّہُ مَاتَ مُشْرِکًا، فَقَالَ: ((اذْھَبْ فَوَارِہِ۔)) فَلَمَّا وَارَیْتُہُ رَجَعْتُ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ لِیْ: ((اغْتَسِلْ۔)) (مسند احمد: ۷۵۹)
۔ (دوسری سند) سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: ابو طالب مر گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور اس کو دفن کرو۔ انھوں نے کہا: وہ تو شرک کی حالت میں مرا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور اس کو دفن کرو۔ پس میں نے اس کو دفن کیا، پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: غسل کر لو۔
Musnad Ahmad, Hadith(10547)