۔ (۱۰۵۵۱)۔ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: تَزَوَّجَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مُتَوَفَّی خَدِیْجَۃَ، قَبْلَ مَخْرِجِہِ اِلَی الْمَدِیْنَۃِ بِسَنَتَیْنِ أَوْ ثَلَاثٍ وَأَنَا بِنْتُ سَبْعِ سِنِیْنَ۔ (مسند احمد: ۲۶۹۲۹)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے سے دو یا تین سال پہلے مجھ سے نکاح کیا تھا، اس وقت میری عمر سات برس تھی،یہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے دنوں کی بات ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10551)